Friday, April 19, 2024

جموں وکشمیر میں قابض فورسز کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

جموں وکشمیر میں قابض فورسز کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید
October 17, 2020
سری نگر (92 نیوز) بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، سفاک بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بے گناہ نوجوان کو ضلع اسلام آباد کےعلاقے لارنو میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج کی جانب سے علاقے کا محاصرہ، گھر گھر تلاشی کاسلسلہ بھی جاری ہے۔