Thursday, March 28, 2024

جموں و کشمیر میں کرفیو کے باوجود کشمیریوں نے پاکستان کا پرچم لہرا دیا

جموں و کشمیر میں کرفیو کے باوجود کشمیریوں نے پاکستان کا پرچم لہرا دیا
August 14, 2021 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے، جشن آزادی پر کشمیریوں کا نعرہ، بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کے باوجود کشمیریوں نے پاکستان کا پر چم لہرا دیا۔

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کل پندرہ اگست کو بھارتی یومِ آزادی ’’ یوم سیاہ ‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا۔

آزادکشمیر میں بھی پاکستان کی جشن آزادی کی تقاریب منعقد ہوئیں، مظفرآباد، میرپور اور دیگر شہروں میں پرچم کشائی کی گئی اور پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعائیں کی گئیں۔