Friday, March 29, 2024

جموں و کشمیر، قابض فورسز کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

جموں و کشمیر، قابض فورسز کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
October 10, 2020
سری نگر (92 نیوز) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض فورسز نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، سفاک بھارتی فوجیوں نے ضلع کلگام میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ قابض بھارتی فورسز نے بے گناہ کشمیریوں کو چنگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔