Thursday, April 25, 2024

جمعے تک اوور سیز پاکستانیوں نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، وزیراعظم

جمعے تک اوور سیز پاکستانیوں نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، وزیراعظم
June 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا۔ نیاپاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری ایک بلین ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ عمران خان نے کہا ہمیں شجر کاری سے متعلق بہت کچھ کرنا ہے۔ پاکستان میں ہر شخص کے لئے صرف پانچ درخت ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے اچھی خبر سناتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا ہے۔ نیاپاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری ایک بلین ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعہ تک اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جودو ماہ قبل ایک ارب ڈالر کے ریکارڈ کے بعد یہ دوسرابڑاریکارڈ ہے۔

عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی قوم بالخصوص نوجوانوں کو بڑی شجر کاری مہم میں حصہ لیں۔ ہمیں شجر کاری سے متعلق بہت کچھ کرنا ہے۔ پاکستان میں ہر شخص کےلئے صرف پانچ درخت ہیں جبکہ دنیا میں ہر شخص کے لئے 422 درخت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کینیڈا میں ہر شخص کےلئے 10163 جبکہ انڈیا میں ہر شخص کےلئے 28 درخت ہیں۔