Thursday, April 18, 2024

جمعیت علمائے اسلام ف کا آزادی مارچ 14ویں روز میں داخل

جمعیت علمائے اسلام ف کا آزادی مارچ 14ویں روز میں داخل
November 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کا آزادی مارچ 14ویں روز میں داخل ہو گیا ، شرکاء سستی بھگانے اورخود کو چاق و چوبند رکھنے کيلئے مختلف کھیل کھيلتے رہے ، جلسہ گاہ میں ناقص کھانا فراہم کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام ف نے پلان بی پر عملدرآمد شروع کردیا ، 14 روز سے پشاور موڑ پر جاری آزادی مارچ جاری رکھنا ہے یا ختم کرنا ہے ، قائدین نے مولانا فضل الرحمان کے گھر پر بیٹھک لگادی ۔ اسلام آباد ميں دھرنا شرکاء بھی قائدین کے حکم کے منتظر ہیں جنہوں نے ناشتےکے فورا بعد پنڈال اوراطراف کو صاف کیا خود کو چاق و چوبند رکھنے کيلئے مختلف کھیل کھیلے ،جلسہ گاہ میں حجام کی دکانیں بھی کھل گئیں ۔ دھرنے سے نمٹنے کیلئے شہر اقتدار میں بلائی گئی پولیس کے مسائل میں بھی اضافہ ہونے لگا ، پولیس اہلکاروں کو ناقص کھانا فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس سے 100 سے زائد پولیس اہلکار پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا  ہو گئے ، میڈیکل کی سہولیات سے محروم اہلکاروں نے جب اعلیٰ حکام کو  فرسٹ ایڈ باکس ، واش رومز کی عدم سہولت بارے شکایات کی تو الٹا سخت ایکشن کی دھمکیاں ملیں، چھٹی نہ ملنے پر سوات پولیس کا اہلکار خودکشی کی کوشش بھی کرچکا ہے۔