Sunday, May 19, 2024

جمعہ گوٹھ ملیر کے علاقے میں سیوریج کی لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جمعہ گوٹھ ملیر کے علاقے میں سیوریج کی لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار
August 16, 2020

کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں ملیر کے علاقے جمعہ گوٹھ میں سیوریج کی لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،  جس کی وجہ سے علاقہ مکین پریشان ہیں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

ملیر کے جمعہ گوٹھ میں سیوریج نظام تباہی کا شکار  ہے ، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر  ہیں ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار  ہیں ۔

کراچی کا جمعہ گوٹھ آج بھی سندھ حکومت کی سنگین غفلت کا شکار ہے  ، جہاں کی گلیاںگندے پانی سے بھری ہوئی ہیں۔ جس کےباعث مچھروں کی بھی بھرمار ہے ،گندگی سے بھرے علاقے کے رہائشیوں کی زندگی کسی عذاب سے کم نہیں ۔

جمعہ گوٹھ میں صفائی نام کی کئی  چیز نہیں،جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو صحت کی فکر بھی ستانے لگی ہے ۔

جمعہ گوٹھ کے مکین دہائیاں دیتے ہیں کہ سندھ حکومت خدا را اس علاقے پر بھی نظر ڈالے تاکہ اُن کی زندگی میں بھی سکون آسکے ۔