Wednesday, May 8, 2024

جمعہ کے روز قدیم شہر بخارا کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان

جمعہ کے روز قدیم شہر بخارا کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان
July 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں، جمعہ کے روز قدیم شہر بخارا کا دورہ کیا۔ 

وزیراعظم نے ٹویٹ میں کہا، یہ شہر صدیوں تک لوگوں کے سیکھنے کا مرکز تھا۔ چنگیز خان ٹاور کی اونچائی سے بہت متاثر ہوا۔ چنگیز خان نے جب شہر تباہ کیا تو ٹاور چھوڑ دیا تھا۔ نقشبندیہ سلسلے کے بانی کے مزار پر بھی فاتحہ خوانی کی۔