Thursday, April 25, 2024

جمعہ 24 مئی کو یوم شہدا علی ہجویری منانےکا فیصلہ ‏

جمعہ 24 مئی کو یوم شہدا علی ہجویری منانےکا فیصلہ ‏
May 21, 2019
لاہور ( 92 نیوز) تنظیم اتحاد امت پاکستان اور نیشنل مشائخ کونسل کے زیراہتمام جمعہ 24 مئی کو یوم شہدا علی ہجویری منانےکا فیصلہ  کیا گیا ہے ۔ تنظیم اتحاد امت پاکستان اور نیشنل مشائخ کونسل کے زیراہتمام شہداداتاعلی ہجویری کانفرنس لاہورمیں ہوئی ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین  تنظیم اتحاد امت ضیاء اللہ نقشبندی نے کہا کہ ایک مہینہ ہونے کو آیا سانحہ داتادربارکے مجرم گرفتارنہیں کئے گئے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سانحہ داتادربارپرمصلحت کاشکارہوئی تو داتا علی ہجویری کے کروڑوں عقیدت مندغم وغصہ کاشکارہوجائیں گے۔ کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جولائی کوسانحہ داتادربار کو نو سال مکمل ہونے پر لاہورمیں شہدا داتا علی ہجویری کانفرنس اورحالیہ شہدا کا ختم چہلم لاہورمیں ہوگا۔ کانفرنس میں جمعہ 24 مئی کو یوم شہدا علی ہجویری منانےکا فیصلہ  بھی ہوا۔