Sunday, May 19, 2024

جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک بھر میں روح پرور اجتماعات

جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک بھر میں روح پرور اجتماعات
May 31, 2019
  اسلام آباد (92 نیوز) ماہ رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک بھر میں روح پرور اجتماعات ہوئے۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیئے گئے۔ آج جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پرمنایا گیا۔ دنیا بھر میں فلسطینیوں اورکشمیریوں کی آزادی کے حق میں مظاہرے کیے  گئے۔ حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ  کشمیر میں بھی ریلیاں نکالی  گئیں۔ ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کوئٹہ میں آج جمعۃ الوداع کے حوالے سے شہر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر پر پولیس کی 5900 نفری تعینات ہے۔ شہر میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ مختلف ناکوں پر سکیورٹی سخت اور  اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ  نے کہا پولیس کے علاوہ فرنٹیئرکور کی بھی نفری بھی سیکیورٹی پر تعینات ہو گی۔ موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ میں جلسے اور جلوس   پر مکمل پابندی کر دی گئی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی اقر چیکنگ انتہائی سخت ہو گی۔