Friday, May 10, 2024

جمعۃ الوداع پر ملک بھر کی چھوٹی بڑی مساجد میں روح پرور اجتماعات

جمعۃ الوداع پر ملک بھر کی چھوٹی بڑی مساجد میں روح پرور اجتماعات
May 7, 2021

لاہور (92 نیوز) جمعۃ الوداع کے دوران ملک بھر کی چھوٹی بڑی مساجد میں روح پرور اجتماعات ہوئے۔

مساجد میں ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے نماز جمعہ ادا کی گئی، کورونا وبا کے باعث نماز جمعہ کا خطبہ مختصر رکھا گیا۔

جمعہ الوداع کی دعاؤں میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، کورونا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ علمائے کرام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کی تلقین کی۔

جمعہ الوداع کے موقع پر مساجد کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔