Thursday, April 25, 2024

جمشید چیمہ کا ریٹرنگ افسر کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

جمشید چیمہ کا ریٹرنگ افسر کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
October 30, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید چیمہ کا ریٹرنگ افسر کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

جمشید چیمہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا انصاف کے لیے سپریم کورٹ تک جاؤں گا۔ چھوٹی موٹی غلطیوں کے باوجود الیکشن لڑنے کی اجازت مل جاتی ہے، یہاں اجازت نہ ملنا افسوسناک ہے۔

سابق معاون وزیراعظم نے کہا مسلم لیگ ن کو چیلنج ہے ٹیکنیکل اعتراض کے بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں۔ ہمارے تجویز اور تائید کنندہ این اے 133 میں رہتے ہیں، یہ نادرہ اور الیکشن کمیشن کا فالٹ ہے۔