Saturday, April 27, 2024

جمرود کے علاقے ولوں میلہ میں کنویں میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 6 مزدور جاں بحق

جمرود کے علاقے ولوں میلہ میں کنویں میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 6 مزدور جاں بحق
June 12, 2020
 پشاور (92 نیوز) جمرود کے علاقے ولوں میلہ میں کنویں میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 6 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مزدوروں نے کنواں کھودتے وقت جنریٹر لگایا ہوا تھا۔ ایک مزدور کنواں کھود رہا تھا ۔ جنریٹر کا دھواں بھرنے سے بےہوش ہوا۔ باقی افراد اندر موجود شخص کو نکالنے کیلئے اترے تھے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی لاشیں کنویں سے نکال لی گئی ہیں۔