Thursday, April 18, 2024

جمرود : چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، سکیورٹی اہلکار شہید

جمرود : چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، سکیورٹی اہلکار شہید
November 22, 2016

 

پشاور(92نیوز)خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں دہشتگردوں نے علی مسجد کے قریب چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا ہے جس کے نتیجےمیں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد بھی ہلاک ہوگیا ہے ۔