Friday, May 10, 2024

جمانجی نیکسٹ لیول آتے ہی چھا گئی

جمانجی نیکسٹ لیول آتے ہی چھا گئی
December 16, 2019
لاس اینجلس ( 92 نیوز) ایکشن سے بھرپور فلم جمانجی نیکسٹ لیول آتے ہی چھا گئی ، مووی چھ کروڑ ایک لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ۔ برف کی شہزادی کی طاقت کم ہونے لگی ، فروزن ٹو کا جادو چار ہفتوں بعد کم ہونے لگا ، ڈزنی کی اینی میٹڈ مووی نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ اکانوے لاکھ ڈالر کمالیے ، جس کے بعد اس کی مجموعی کمائی چھتیس کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ جمانجی ‏ برف کی شہزادی ‏ فروزن ٹو ‏ نائیوز آؤٹ ناول نگار کے قاتلوں کی تلاش پر مبنی کرائم ڈرامہ فلم نائیوز آؤٹ کی کامیابی کا سفر بھی جاری ہے ، جس نے اس ہفتے مزید بانوے لاکھ ڈالر سمیٹے ہیں۔