Monday, May 6, 2024

جمال خشوگی کے معاملے پر سعودی وضاحت قابل اعتماد لگتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

جمال خشوگی کے معاملے پر سعودی وضاحت قابل اعتماد لگتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
October 20, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خشوگی کی موت پر سعودی وضاحت کو پراعتماد قرار دے دیا اور کہا جمال خشوگی کے معاملے پر سعودی وضاحت قابل اعتماد لگتی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ جمال خشوگی کے قتل سے متعلق سعودی وضاحت پر کانگریزس سے رائے طلب کریں گے۔ امریکی صدر کا مزید کہناتھا کہ سعودی عرب کیساتھ دفاعی ڈیل جاری رہے گی۔ ادھراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے بھی جمال خشوگی کے اہلخانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صحافی جمال کشوگی کو استنبول میں قائم سعودی سفارتخانے میں لڑائی کے دوران قتل کیا گیا۔