Thursday, April 18, 2024

جمال خشوگی کے قتل کے بعد عالمی سرمایہ کاروں نے 4ارب ریال کے شیئرز بیچ دیئے

جمال خشوگی کے قتل کے بعد عالمی سرمایہ کاروں نے 4ارب ریال کے شیئرز بیچ دیئے
October 22, 2018
ریاض (92 نیوز) جمال خشوگی کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے عالمی سرمایہ کاروں نے چار ارب ریال کے شیئرز بیچ دئیے، جس سے سعودی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی۔ سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل نے جہاں پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا وہیں سعودی  اسٹاک مارکیٹ مندی سے دو چار ہوگئی ۔ گزشتہ ہفتے قتل کی تحقیقات کے دوران بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے سعودی اسٹاک مارکیٹ سے اپنے چار ارب ریال کے شیئرز بیچ دئیے جو سعودی مارکیٹ کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا۔ چار ارب ریال کے نقصان سے ناصرف سعودی اسٹاک مارکیٹ بری طرح متاثر ہوئی ہے بلکہ اس کے اثرات سعودی معیشت پر بھی مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری طرف عالمی طاقتوں نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے بیان کو مسترد کردیا ہے ۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے سعودی عرب کو جرمن ہتھیاروں کی فراہمی معطل کر دی ہے جب کہ جرمن وزیر اقتصادیات نے مطالبہ کیا ہے کہ خشوگی کے قتل کے معاملے میں پورے یورپ کو متحد ہو جانا چاہیے۔