Friday, April 26, 2024

جمال خشوگی کی لاش کے ٹکڑے بیگ میں منتقل کئے گے،ترک نشریاتی ادارہ

جمال خشوگی کی لاش کے ٹکڑے بیگ میں منتقل کئے گے،ترک نشریاتی ادارہ
January 1, 2019
استنبول( 92 نیوز) ترک نشریاتی ادارے نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد ایک اور انکشاف کیا کہ   خشوگی کی لاش کے ٹکڑے بیگ میں منتقل کئے گئے جس کی نئی ویڈیوسامنے آگئی ہے ۔ ترک ٹی وی چینل پر دکھائی گئی ویڈیو میں 3 آدمیوں کو استنبول میں مقیم سعودی قونصل جنرل کے گھر 5 سوٹ کیس اور سیاہ رنگ کے 2 بڑے بیگ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے سے بہت قریب ہے ، خبرایجنسی کے مطابق ترک ذرائع نے بتایا کہ ان سوٹ کیس اور بیگ میں جمال خشوگی کے لاش کے ٹکڑے تھے۔ ترک نشتریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ ان بیگز اور سوٹ کیسز کو ایک منی بس کے ذریعے قونصل خانے سے قونصل جنرل کی رہائش گاہ کے گیراج لے جایا گیا تھا جس کے بعد ان 3 افراد کو بیگ اندر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔