Saturday, April 20, 2024

جمال خشوگی قتل کی منصوبہ بندی 29ستمبرکو ہوئی،تمام افرادکو سزا دی جائیگی، ترک صدر

جمال خشوگی قتل کی منصوبہ بندی 29ستمبرکو ہوئی،تمام افرادکو سزا دی جائیگی، ترک صدر
October 23, 2018
انقرہ ( 92 نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ  سعودی عرب نے صحافی جمال خشوگی کے قتل کی منصوبہ بندی 29 ستمبر کو ہی کر لی تھی، جمال خاشوگی کے قتل میں ملوث تمام افراد کو سزا دی جائے گی۔ ترک صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سعودی عرب نے صحافی کے قتل کی منصوبہ بندی دو اکتوبر سے بہت پہلے ہی کر لی تھی ۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ جمال خشوگی کے قتل سے قبل سعودی قونصلیٹ کا سی سی ٹی وی  سسٹم بھی بند کردیاگیا ،انہوں نے جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات کیلئے آزادانہ کمیشن کے انعقاد کا بھی اعلان کیا ۔ ترک صدر طیب اردوان کا مزید کہناتھاکہ جمال خشوگی کے قتل میں 18 افراد ملوث تھے ،انہوں تمام ملزمان کو سزا دینے کا اعلان کیاہے ۔ طیب اردوان نے جمال خشوگی کی لاش کے  لاپتہ ہونے پر تشویش کا بھی اظہارکیاہے ، ان کاکہناتھا کہ جمال خشوگی کی لاش کو منظرِ عام پر لانے کا  مطالبہ کیا ہے ۔