Sunday, May 12, 2024

جمال خشوگی قتل کی تحقیقاتی رپورٹ جون تک جاری کی جائیگی

جمال خشوگی قتل  کی تحقیقاتی رپورٹ جون تک جاری کی جائیگی
January 30, 2019
انقرہ ( 92 نیوز) سعودی صحافی جمال خشوگی قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ  تحقیقاتی رپورٹ جون میں عوام کے لیے جاری کردی جائے گی۔ خبرایجنسی کے مطابق ترکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی ٹیم کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت سے استنبول میں سعودی قونصل خانے تک رسائی اور وہاں موجود حکام سے بات چیت کی اجازت مانگی ہے۔ ٹیم نے بتایا کہ  سعودی عرب میں بھی حکام سے ملنا چاہتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی تین رکنی ٹیم ترکی میں سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات کررہی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل سے متعلق سعودی عرب کے ٹرائل کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے ٹرائل سے شفافیت کا جائزہ نہیں لیا جاسکتا ہے۔