Tuesday, May 7, 2024

جمال خشوگی قتل میں ملوث پانچ ملزموں کی سزائے موت تبدیل

جمال خشوگی قتل میں ملوث پانچ ملزموں کی سزائے موت تبدیل
September 8, 2020

ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب کی عدالت نے صحافی جمال خشوگی کے قتل میں ملوث پانچ افراد کی سزائے موت کوتبدیل کردیا جبکہ تین افراد کو 7 سے 10سال  قید کی سزا سنا دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے جمال خشوگی کے قتل کے الزام میں پانچ افراد کو 20 سال قید کی سزا سنائی جبکہ تین افراد کو 7 سے 10سال کے درمیان قیدکی سزا سنائی۔

عدالت کا حتمی فیصلہ مئی میں جمال خشوگی کے بیٹوں کی جانب سے ملزمان کو معافی دیے جانے کے بعدسامنے آیا۔

ایک فوجداری عدالت نے گزشتہ سال دسمبر میں جمال خشوگی  کے قتل کے جرم میں پانچ افراد کو سزائے موت اور تین افراد کو مجموعی طور پر 24 سال قیدکی سزا سنائی تھی۔

صحافی جمال خشوگی کو 2 اکتوبر 2018ء کواستنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا۔