Saturday, April 27, 2024

جماعت الدعوۃ کی کوریج پر پابندی

جماعت الدعوۃ کی کوریج پر پابندی
November 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نے جماعت الدعوۃ کی کوریج پر پابندی عائد کردی، لشکر طیبہ اور  فلاح انسانیت فاوٗنڈیشن  کی کوریج پر بھی پابندی ہو گی۔ تفصیلات کےمطابق وزارت داخلہ کے مطابق جماعت الدعوۃ کی کوریج پر پابندی کافیصلہ اقوام متحدہ کی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں نام شامل ہونے پرکیاگیا ہے ،پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لشکر طیبہ اور  فلاح انسانیت فاوٗنڈیشن  کی کوریج پر بھی پابندی ہو گی ،،پیمرا کے مطابق ان تنظیموں پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے فیصلوں کے مطابق پابندی عائد کی گئی ہے، حکومت پاکستان نے ان تنظیموں کی نئی فہرست  28 اکتوبر  کوجاری کی تھی ،،پیمرا نے حکومت  کی جانب سے دھشت گرد قرار دی گئی 60تنظیموں اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے فیصلوں کے تحت 12تنظیموں کی کوریج پر مکمل پابندی عائد کی  ہے ۔