Monday, September 16, 2024

جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا

جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا
April 17, 2017
راولپنڈی(92نیوز)کالعدم جماعت الاحرارکےترجمان احسان اللہ احسان نےخود کو فورسز کےحوالے کردیا ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ بھی  دی ہے۔   راولپنڈی (92نیوز)جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا ۔ ڈی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سرحد پار بیٹھے لوگ یہ جانتے ہیں پاکستان کے حالات پہلے جیسے نہیں ہیں ۔آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے ۔دہشت گرد اور اُن کے ساتھی جہاں بھی ہونگے کارروائی کی جائے گی داعش کا ٹارگٹ نوجوان نسل ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے  احسان اللہ احسان کے بارے میں  قوم کو بڑی خبر دیدی ہے  ۔  میجرجنرل آصف غفور نے ردالفساد کے تحت کئے گئے آپریشنز اور اُن میں ملنے والی کامیابیوں کے بارے میں بھی بتایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیشنل ایکشن پلان میں ہونے والی پیش رفت پر بھی بات کی ۔ میجر جنرل آصف غفور نے ڈان لیکس  اور آرمی چیف سے عمران خان کی ملاقات  کے بارے میں کہا کہ ملاقات بہتری کے لئے تھی ۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ننگر ہار میں امریکی حملہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ داعش کے خلاف سامنے آنے کے لئے تیار ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی بربریت سے توجہ ہٹانے کے لئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کرتا ہے ۔