Thursday, April 18, 2024

جماعت اسلامی کے قافلے میں نئے ہمراہی مل گئے، سراج الحق

جماعت اسلامی کے قافلے میں نئے ہمراہی مل گئے، سراج الحق
October 9, 2020
لاہور (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں جماعت اسلامی کے قافلے میں نئے ہمراہی مل گئے۔ پاکستان اس لئے وجود میں نہیں آیا کہ یہاں ظالم جاگیردار ملک کو لوٹتے رہیں، مہنگائی،بے روزگاری اور سودی نظام کے خلاف مہم چلائیں گے۔ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حافظ خاور مرزا نے ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر امیر جمات اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں آٹھویں باراضافہ کرکےحکمران کہتے ہیں گھبرانا نہیں، سکون قبر میں ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا ہمارے بینکوں میں سود کا نظام ہے جس کے باعث ہماری معیشت ڈوب گئی ہی ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم مہنگائی، بے روزگاری اور سودی نظام کے خلاف جلد مہم چلانے والے ہیں۔ اُنہوں نے پارٹی میں نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہا۔