Monday, September 16, 2024

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اے پی سی ، حکومت سے پی آئی اے سمیت تمام قومی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینےکا مطالبہ

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اے پی سی ، حکومت سے پی آئی اے سمیت تمام قومی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینےکا مطالبہ
February 7, 2016
لاہور(92نیوز)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام نجکاری کے خلاف لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس نے پی آئی اے سمیت تمام قومی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینےسروس ایکٹ کے خاتمے اورقومی اداروں کے متعلق فیصلے مشترکہ مفادات کونسل میں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق اے پی سی میں جماعت اسلامی  پی ٹی آئی پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی و دینی جماعتوں اور ٹریڈ یونینز کے رہنما شریک ہوئے۔ کانفرنس کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ پی آئی اے کے ملازمین کو شہید اور زخمی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائےاور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے گرفتار قائدین کو رہا کیا جائےجماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی اداروں کو سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت تباہ کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کے میاں محمود الرشید ے کہا کہ بنیادی مسئلہ طرز حکمرانی کا ہے، جب تک حکمرانوں کی سوچ نہیں بدلے گی، مسائل کم نہیں ہوں گے، نیشنل لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ اصل مسئلہ کرپشن اور حکمرانوں کی بدنیتی ہے۔ کانفرنس کے شرکا نے تمام سیاسی جماعتوں اور ٹریڈ یونینز کو متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر حکمران قومی ایئر لائنز کو اپنی منشا کے مطابق فروخت کرنے میں کامیاب ہوگئے تو پھر کوئی قومی ادارا محفوظ نہیں رہے گا۔