Thursday, May 9, 2024

جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ انتقال کر گئے

جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ انتقال کر گئے
January 28, 2021

لاہور (92 نیوز) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ سلمان بٹ لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے،وہ گزشتہ رات ہارٹ اٹیک کے بعد آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔

حافظ سلمان بٹ قومی اسمبلی کے ممبر رہے، حافظ سلمان بٹ طویل عرصے سے شوگر کے مرض میں مبتلا تھے،  وہ بیماری کے باوجود ایک متحرک سیاسی رہنما کے طور پر نمایاں رہے۔

حافظ سلمان بٹ ریلوے پریم یونین کے عرصہ دراز تک صدر رہے، ان کی نماز جنازہ بعداز جمعہ دو بجے منصورہ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم حافظ سلمان بٹ نے 65سال عمر پائی۔