Sunday, May 19, 2024

جماعت اسلامی کے دھرنے کیلئے انتظامات حتمی مراحل میں داخل

جماعت اسلامی کے دھرنے کیلئے انتظامات حتمی مراحل میں داخل
April 24, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) جماعت اسلامی کے دھرنے کیلئے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ مال روڈ پر پینوراما کے سامنے اسٹیج سجا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریگل چوک تک سجائے گئے پنڈال میں ڈیڑھ ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ جلسہ گاہ کو خاردار تار لگا کر محفوظ بنایا گیا ہے۔ پنڈال کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ پنڈال میں داخلے کیلئے ایک ہی راستہ رکھا گیا ہے جبکہ پنڈال میں داخل ہونے والوں کو تین واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی چوک سے مال روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ ریگل چوک سے بھی ٹریفک کو لارنس روڈ پر موڑ دیا گیا ہے۔ پنڈال کے اردگرد اسپیکر لگائے گئے ہیں جبکہ میڈیا کی بڑی تعداد کوریج کیلئے مال روڈ پر موجود ہے۔