Wednesday, April 24, 2024

جماعت اسلامی کی پاناما کیس میں وزیراعظم کو طلب کرنے کی درخواست

جماعت اسلامی کی پاناما کیس میں وزیراعظم کو طلب کرنے کی درخواست
January 10, 2017

اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے۔ جماعت اسلامی نے وزیراعظم کو عدالت طلب کرنے کی درخواست کر دی۔ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں تمام انگلیاں وزیراعظم اور ان کی فیملی کی طرف اٹھ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے پاناما کیس میں وزیراعظم میاں نوازشریف کی عدالت طلبی کی درخواست دائر کی ہے۔ جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ عدالت میں اب تک کی گئی بحث میں وزیراعظم نواز شریف موضوع بحث ہیں۔

ملک سے باہر رقوم منتقل کرنے کے بارے میں وزیراعظم ہی صحیح بتا سکتے ہیں لہٰذا وزیراعظم کو عدالت طلب کیا جائے۔ وزیراعظم نے مئی 2016 کو پارلیمنٹ میں تقریر کی۔

اس تقریر کے متضاد انہوں نے قطری خط سماعت کے دوران پیش کیا۔ درخواست جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے دائر کی ہے۔