Thursday, March 28, 2024

جماعت اسلامی کی وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواست منظور

جماعت اسلامی کی وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواست منظور
January 18, 2017

اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے۔ جماعت اسلامی کی وزیراعظم سے متعلق نااہلی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ عدالت نے وزیراعظم سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ جسٹس آصف کھوسہ نے جماعت اسلامی کے وکیل سے پوچھا کیا آپ درخواست پر دلائل دینے کیلئے تیار ہیں؟

ان کا کہنا تھا جی بالکل تحریری دلائل تیار ہیں، ابھی دے سکتا ہوں جس پر جسٹس آصف کھوسہ کا کہنا تھا وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی کے بعد آپ دلائل دیں۔ چاہتے ہیں دلائل مکمل ہوں، تب فریقین کو سنا جائے۔