Saturday, April 27, 2024

جماعت اسلامی کا کرپشن فری ٹرین مارچ راولپنڈی پہنچ گیا

جماعت اسلامی کا کرپشن فری ٹرین مارچ راولپنڈی پہنچ گیا
May 25, 2016
راولپنڈی (92نیوز) جماعت اسلامی کا کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں راولپنڈی پہنچ گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہناہے پاناما لیکس میں کسی غریب کا نہیں کرپٹ اشرافیہ کا نام آیا ہے۔ ملک لوٹنے والوں کو جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن کے خاتمے کا عزم لے کر جماعت اسلامی کا کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ راولپنڈی پہنچ گیا جہاں کارکنوں نے مارچ کے شرکا کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا وہ ملک کو لوٹنے والے لوگوں کو جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس سے پہلے جماعت اسلامی پاکستان کا کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کا آغاز پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے ہوا۔ کارکنوں کی بڑی تعداد مارچ کے شرکاءکو رخصت کرنے کےلئے موجود جمع تھی۔ روانگی سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملک کو اشرافیہ نے لوٹا۔ پاناما لیکس میں کسی غریب کا نہیں بلکہ کرپٹ اشرافیہ کے نام آئے ہیں۔ ٹرین مارچ جمعہ کو کراچی پہنچے گا۔ اس دوران اکیاون مقامات پر مارچ کے استقبال کےلئے آنے والے کارکنوں سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کریں گے۔