Sunday, May 12, 2024

جماعت اسلامی کا کراچی کے حقوق کیلئے 27 ستمبر کو ریلی نکالنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا کراچی کے حقوق کیلئے 27 ستمبر کو ریلی نکالنے کا اعلان
September 21, 2020

کراچی ( 92 نیوز) جماعت اسلامی نے کراچی کے حقوق  کیلئے 27 ستمبر کو  ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ،سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جبکہ اپوزیشن کا بھی  کوئی ایجنڈا نہیں  ، 30 سالوں سے اقتدار میں شریک  رہنے والے بھی احتجاج کی بات کررہے ہیں ۔

بحرانوں میں گھرا کراچی   ایک بار پھر سیاسی جماعتوں کیلئے ہاٹ اسپاٹ بننے  لگا ایم کیوایم پاکستان کے بعد جماعت اسلامی   نے بھی سڑکوں پر آنے کا ااعلان کردیا 27 ستمبر  کو حقوق کراچی ریلی نکالی جائے  گی۔

ادارہ نورحق میں دھواں دھار پریس کانفرنس سے خطاب میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر  سراج الحق بولے موجودہ وفاقی حکومت کی کارکردگی گذشتہ حکومتوں سے  بھی خراب ہے صدرمملکت گورنر سندھ  اور کئی وفاقی وزراء کا تعلق کراچی سے  مگر  شہر  کے مسائل جوں  کے توں ہیں ۔

سراج الحق بولے کہ ایم کیوایم مرکزی حکومت میں  شامل ہونے کے باوجود آخر کس کے خلاف احتجاج  کرنا چاہتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا  اپوزیشن جماعتوں کا  کوئی ایجنڈا نہیں  بتایا جائے کہ گزشتہ 2 سالوں میں پی ٹی آئی کا ساتھ کیوں دیا۔