Thursday, March 28, 2024

جماعت اسلامی کا 22 دسمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی کا 22 دسمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان
November 24, 2019
لاہور (92 نیوز) جماعت اسلامی نے 22 دسمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کردیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں لاکھوں افراد اسلام آباد پہنچ کر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرینگے اور حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کرینگے۔ سراج الحق مزید بولے کہ نوازشریف کی بیماری پر وزرا کے بیانات غیرمناسب ہیں، امیر جماعت اسلامی نے حکومتی کارکردگی کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف قرار دے دی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے لیے سب کو جگانے کی کوشش کریں گے، انکے سقراط اور بقراط ہمارا مذاق اڑاتے ہیں، ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت تمام پارٹیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ سینیٹر سراج الحق کا یوتھ لیڈر کنونشن  سے خطاب میں کہا کہ ڈنمارک میں قرآن کوجلانے پر نوجوان نےاپنا ردعمل دیا، ہم قرآن کے اوراق کو نہیں جلا سکتے لیکن عدالتوں،سیاست اور حکومت سے قرآن کا نظام نکال دیا گیا ہے۔