Thursday, March 28, 2024

جماعت اسلامی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے پیپلز پارٹی کی حمایت کر دی

جماعت اسلامی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے پیپلز پارٹی کی حمایت کر دی
March 24, 2021

منصورہ (92 نیوز) بلاول بھٹو کی منصورہ یاترا کے اثرات سامنے آنے لگے۔ جماعت اسلامی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے پیپلز پارٹی کی حمایت کر دی۔

 پی پی پی ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے یوسف رضا گیلانی کے تجویز کنندہ کے طور پر کاغذات پر دستخط کر دیئے۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے یوسف رضا گیلانی کے تجویز کنندہ فارم پر دستخط کرکے پی پی پی کے حوالے کر دیئے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کی تصدیق کر دی ۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی کی پالیسی ہے کہ جس جماعت کو ایوان میں اکثریت حاصل ہو اسے ہی اپوزیشن لیڈر ملنا چاہئے۔ جماعت اسلامی یوسف رضا گیلانی کو سپورٹ کرے گی ۔ اپوزیشن کسی ایک امیدوار پر متفق ہو جائے تو جماعت اسلامی اسے ووٹ دے گی۔