Thursday, April 25, 2024

جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے قبل ترقیاتی کاموں کو پری پول دھاندلی قرار دیدیا

جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے قبل ترقیاتی کاموں کو پری پول دھاندلی قرار دیدیا
May 14, 2015
پشاور (92نیوز) بلدیاتی انتخابات سے قبل خیبرپختونخوا میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو تحریک انصاف کی حلیف جماعت اسلامی نے پری پول دھاندلی کا نام دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان اختلافات اس وقت شدت اختیار کر گئے جب پشاور میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں دونوں حلیف ایک دوسرے کے مد مقابل آگئے مگر اب بلدیاتی انتخابات میں جہاں دونوں جماعتیں اکثر علاقوں میں ایک دوسرے کے خلاف نبردآزما ہیں، وہاں جماعت اسلامی نے حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود صوبے میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کو دھاندلی قرار دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات سے قبل ترقیاتی کام زوروشور سے شروع کئے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی دھڑادھڑ بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر لگانے میں مصروف ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کو جاری ترقیاتی کاموں کا نام دے رہے ہیں۔ اپوزیشن تو پہلے ہی سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ترقیاتی کاموں کو دھاندلی سے منسوب کرچکی ہے مگر اب تو ان کے اپنی حلیف جماعت بھی ان کے خلاف میدان میں کود پڑی ہے۔