Friday, May 3, 2024

  جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے ریلی کی اجازت نہیں لی  :کمشنر کراچی

   جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے ریلی کی اجازت نہیں لی  :کمشنر کراچی
November 28, 2015
کراچی(92نیوز)کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے شہر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کی اجازت نہیں لی  شہریوں کو پریشانی ہوئی  تو کارروائی کریں  گے، تفصیلات کےمطابق کراچی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی جانب سے پانچ دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخاب پر نکالی جانے والی ریلی کے حوالے سے کمشنر کراچی  شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ انتظامیہ سے ریلی کی اجازت نہیں لی گئی۔مشترکہ ریلی نکالے جانے پر اگر شہریوں کو پریشانی ہوئی تو کارروائی کریں گے ۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں جلسے یا ریلی کی اجاز ت نہیں  ہے امید ہے تمام لوگ ضابطہ اخلاق پر عمل کریں گے۔