Saturday, April 20, 2024

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میں طالبان قدر مشترک ہے: مولا بخش چانڈیو

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میں طالبان قدر مشترک ہے: مولا بخش چانڈیو
November 29, 2015
حیدرآباد(92نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر  اطلاعات مولا بخش چانڈیو  کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی  کی شان طالبان کا احسان ہے، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں طالبان قدر مشترک  ہے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے  گفتگو  کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو    نےکہا کہ لیاری  پیپلزپارٹی کا قلعہ تھا، ہے اور رہے گا، پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کا خواب کئی لوگوں نےدیکھا جو شرمندہ تعبیر نہیں ہوا۔ نہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی سازش بیرونی تھی لیکن ہاتھ  اندرونی ملوث تھا،  مولا  بخش چانڈیو  کا کہنا تھا کہ  سندھ کا ہمیشہ استحصال کیا گیا، وفاق  نے سندھ کے لئے ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا۔ صوبے کے عوام کو ان کے حق کا حصہ بھی نہيں دیا  جا رہا ہے ۔