Friday, April 19, 2024

جمائما گولڈ اسمتھ اور مریم نواز ٹویٹر پر آمنے سامنے آ گئیں

جمائما گولڈ اسمتھ اور مریم نواز ٹویٹر پر آمنے سامنے آ گئیں
July 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) جمائما گولڈ اسمتھ اور مریم نواز ٹویٹر پر آمنے سامنے آ گئیں۔

جمائما نے پاکستان موجودگی کے دوران ہر ہفتے موت کی دھمکیوں اور گھر کے باہر احتجاج کا الزام لگا دیا۔

انہوں نے کہا ایک دہائی تک میڈیا اور سیاستدانوں نے یہود مخالف حملے کیے جس کے بعد میں انہوں نے دو ہزار چار میں پاکستان چھوڑ دیا لیکن آج بھی وہی سب کچھ جاری ہے۔

ادھر مریم نواز نے جمائما گولڈ اسمتھ کو جواب میں کہا مجھے آپ میں، آپ کے بیٹوں یا ذاتی زندگی سے کوئی دلچسپی نہیں۔

ان پاس کہنے اور کرنے کو بہتر کام موجود ہیں لیکن اگر جمائا کے سابق شوہر دشمنی میں دوسروں کے خاندانوں کو گھسیٹتے ہیں تو دوسروں کے پاس بھی کہنے کو سخت باتیں ہوں گی۔ جمائا نے اگر کسی کو مورد الزام ٹھہرانا ہے تو اپنے سابق شوہر کو ٹھہرائیں۔