Friday, April 19, 2024

جلیل شرقپوری کا وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار

جلیل شرقپوری کا وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار
October 24, 2020
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کردیا۔ سردارعثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آگ سے کھیل رہی ہیں، قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری کا وزیراعلیٰ پنجاب پراظہاراعتماد! ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میاں جلیل احمدشرقپوری کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کی۔ میاں جلیل احمد شرقپوری نے اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ قابل احترام ہیں، پنجاب اسمبلی میں آپ سے ناروا سلوک پر دلی دکھ ہوا، سیاست میں شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔ سردارعثمان بزدارنے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آگ سے کھیل رہی ہیں،قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ن لیگ کے رکن جلیل شرقپوری نے کہا کہ آپ شریف النفس وزیراعلیٰ ہیں،ہمیشہ عزت دی ہے اور ہماری بات سنی ہے۔