Saturday, May 4, 2024

جلوے بکھیرتا برائیڈل فیشن ویک اختتام پذیر

  جلوے بکھیرتا برائیڈل فیشن ویک اختتام پذیر
December 14, 2015
لاہور (92نیوز) لاہورمیں برائیڈل کیٹور ویک کے آخری روز بھی رونقیں عروج پر رہیں۔ نامور فیشن ڈیزائنرز کے خوبصورت ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے تاہم ایک ماڈل ریمپ پر واک کے دوران اپنا توازن کھونے کے بعد گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیشن ویک کے آخری روز ایکٹ ون میں ماڈلز نے کمال کی انٹری دی۔ معروف فیشن ڈیزائنرز فہد حسین، ساحر عاطف، ارم خان اور زینب چوٹانی کے تیار کردہ ملبوسات پہن کر ماڈلز نے ریمپ پر واک کی توکوئی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکا۔ ایکٹ ٹو میں نامور ڈیزائنرز نیلوفر شاہد، آصفہ نیبیل، مہدی اور داماس کے خوبصورت برائیڈل ملبوسات زیب تن کرکے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ نت نئے اور دیدہ زیب رنگوں کے ملبوسات متعارف کرواتے ہوئے برائیڈل کیٹور ویک اپنی پوری رنگینی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔