Thursday, March 28, 2024

جلسے کی اجازت دے دی ، اب جناح اسٹیڈیم بھر کر دکھاؤ ، شبلی فراز

جلسے کی اجازت دے دی ، اب جناح اسٹیڈیم بھر کر دکھاؤ ، شبلی فراز
October 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن اتحاد کو بڑا چیلنج دیتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دے دی اب جناح اسٹیڈیم بھر کر دکھاؤ۔ شبلی فراز کا کہنا تھا بطور جمہوری حکومت اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ اپوزیشن قیادت کرپشن بچاؤ کیلئے مجمع اکٹھا کر رہی ہے۔ یہ جلسہ صرف حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ حکومت کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے اپوزیشن اتحاد کا ایجنڈا ملک کی ترقی کو روکنا اور اپنی کرپشن کو تحفظ دینا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب یہ اتحاد بھی ماضی کی طرح پارہ پارہ ہو جائے گا۔ یہ عناصر محض ذاتی مفادات کےلیے عارضی طور پر متحد ہوئے ہیں۔ عوام ان کے دوغلے چہرے پہچان چکے ہیں۔ دوسری طرف ن لیگ نے وفاقی وزیراطلاعات کا چیلنج قبول کر لیا۔ پرویزرشید کہتے ہیں شبلی فراز بتائیں جناح اسٹیڈیم بھر دیا تو استعفیٰ دینے میں کتنی دیر لگائیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر رکاوٹیں ڈالنے کا الزام لگا دیا اور بولے یہ ہتھکنڈے کام نہیں آئیں گے، کل عوام کی فتح ہو گی۔