Friday, March 29, 2024

جلسے جلوسوں سے پاکستان کی تقدیر نہیں بدلے گی ، مصطفیٰ کمال

جلسے جلوسوں سے پاکستان کی تقدیر نہیں بدلے گی ، مصطفیٰ کمال
October 9, 2020
 کراچی (92 نیوز) چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا جلسے جلوسوں سے پاکستان کی تقدیر نہیں بدلے گی۔ مصطفی کمال نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی اور نوازشریف پر تنقید کے تیر چلائے اور کہا کہ سندھ میں بارہ سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے۔ جمہوریت کے نام پر کراچی سے کشمور تک حشرنشر کیا ہوا ہے۔ پینے کا پانی نہیں ہے اسپتالوں میں ادویات نہیں۔ کراچی میں ڈیڑھ لاکھ کتنے کے کاٹنے کے واقعات ہو چکے ہیں۔ تین سال سے کراچی میں ایک بھی بس نہیں ہے ۔ پی ایس پی چئیرمین نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کو گرانے میں لگی ہے۔ حکومت اپنے آپ کو بچانے میں لگی ہے۔ عوام کی کسی کو فکر نہیں ہے۔ ملک آٹو پر چل رہا ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی میزبانی میں اے پی سی سے خطاب کرنے پر نواشریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں ایم کیوایم کو وزارتوں کی آفر کر دے تو یہ پھر بھائی بھائی بن جائیں گے۔ اس سے پہلے مصطفی کمال اور دیگر ملزمان کی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔