Wednesday, April 24, 2024

جلسے جلوسوں سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہوتا ہے ، فواد چودھری

جلسے جلوسوں سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہوتا ہے ، فواد چودھری
October 25, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا جلسے جلوسوں سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہوتا ہے۔ تحریک انصاف نے اپوزیشن کے جلسوں کو ناکام قرار دے دیا۔ فواد چودھری نے کہا اپوزیشن کیسز کا خاتمہ چاہتی ہے، جلسوں سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہوتا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن ، مریم نواز اور بلاول کی جماعتوں کا جمہوریت سے کیا تعلق ہے۔ گوجرانوالہ اور کراچی کے بعد کوئٹہ کا جلسہ بھی ناکام ہو گیا۔ تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے اپوزیشن کے جلسوں کو سرکس کہہ کر ناکام قرار دیا اور کہا حکومت ہر طرح سے محفوظ ہے، اپوزیشن کے جلسے کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا پی ڈی ایم کی سیاسی لکی ایرانی سرکس کی ناکامی کی آج ہیٹ ٹرک ہے، بیگم صفدر کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دراصل مجھے لندن جانے دو کی دہائی ہے۔