Sunday, May 19, 2024

جلسہ کی تمام تر تیاریاں مکمل، عمران خان اہم اعلان کریں گے: اسد عمر

جلسہ کی تمام تر تیاریاں مکمل، عمران خان اہم اعلان کریں گے: اسد عمر
April 24, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ جلسہ کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ یوم تاسیس اور بیس سالہ جشن کی تقریبات منائیں گے۔ اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان آج اہم اعلان کریں گے۔ جلسہ کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔ جلسہ ساڑھے پانچ بجے شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج رائیونڈ جانے کا اعلان نہیں ہو گا۔ آج ہم یوم تاسیس اور بیس سالہ جشن کی تقریبات منائیں گے جبکہ عمران خان اہم اعلان بھی کریں گے۔