Tuesday, April 23, 2024

جلسہ 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ہی ہوگا، پی ٹی آئی قیادت ڈٹ گئی

جلسہ 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ہی ہوگا، پی ٹی آئی قیادت ڈٹ گئی
April 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت 29 اپریل کا جلسہ مینار پاکستان پر ہی کرنے پر ڈٹ گئی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ مینار پاکستان کا جلسہ تاریخی ہوگا ، انتظامی کمیٹی تیاریاں تیز کرے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، اعظم سواتی و دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ انتخابات کے لئے خیبرپختونخوا کے امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔