Wednesday, May 8, 2024

جلد کی مہلک بیماری میں مبتلا بچے مسیحا کے منتظر

جلد کی مہلک بیماری میں مبتلا بچے مسیحا کے منتظر
February 10, 2020
قمبر ( 92 نیوز) سندھ  میں صحت جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان  ہے تو دوسری جانب   قمبر  میں غریب محنت کش کے دو بچے گذشتہ پانچ سال سے جلد  کی مہلک بیماری میں مبتلا ہیں ، بچوں کے علاج کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے کے بعد والدہ  نے  سندھ  حکومت  سے مدد کی اپیل کردی۔ ضلع قمبر کی تحصیل لعلورائنک کے غریب محنت کشکے دوبچے معصوم حسین اور امان اللہ گذشتہ  کئی سالوں سے جلد کی مہلک بیماری میں مبتلا ہیں۔  اپنے بچوں کے علاج کیلئے متعدد اسپتالوں  کے چکر  لگانے اور ادوایات کے اخراجات  اٹھانے کے بعد بچوں کے والدین کسی مسیحا  کے منتظر ہیں ۔ والدین  کہتے ہیں ہمارے بچے زندگی  اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ڈاکٹروں نے  بچوں کو کراچی کے نجی اسپتال لیجانے کا مشورہ  دیا ہے ، غریب محنت کش کا کہنا ہے اس مہلک بیماری میں مبتلا ہوکر اس کے دو بیٹے اور بیٹیاں پہلے ہی جان کی بازی ہار چکے ہیں سندھ حکومت اور بلاول بھٹو زرداری  نوٹس لے کر بچوں کے علاج  کیلئے ہماری مدد کریں۔