Saturday, May 11, 2024

جلد کوئٹہ آؤں گا ،وزیراعظم عمران خان کی سانحہ مچھ کے متاثرین کو یقین دہانی

جلد کوئٹہ آؤں گا ،وزیراعظم عمران خان کی سانحہ مچھ کے متاثرین کو یقین دہانی
January 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد کوئتہ آئیں گے ، وزیر اعظم نے لواحقین سے پیاروں کی تدفین کرنے کی اپیل بھی کی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے  اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہمارا ہمسایہ فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، مستقبل میں ایسے حملے روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزرا کی یقین دہانیاں کام نہ آئیں ،دھرنے پر بیٹھے افراد نے وزیراعظم کی آمد تک نہ اٹھنے کا اعلان کر دیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دھرنے کے شرکاء سے ملاقات کی اور کہا کہ سانحہ مچھ کے درندوں کو نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کو انصاف ضرور ملے گا، وزیراعظم بھی ضرور آئیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی  دھرنے کے شرکا سے ملاقات میں میتیں سپرد خاک کرنے کی اپیل کی ۔

ادھر وفاقی وزیر علی زیدی بولے ہم سب مل کر بلوچستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔