Friday, May 17, 2024

جلد بازی میں قواعد وضوابط کی پرواہ نہ کرنا کسی جماعت کے مفاد میں نہیں ، نوازشریف

جلد بازی میں قواعد وضوابط کی پرواہ نہ کرنا کسی جماعت کے مفاد میں نہیں ، نوازشریف
January 3, 2020
 لندن (92 نیوز) نوازشریف نے کہا جلد بازی میں قواعد وضوابط کی پرواہ نہ کرنا کسی جماعت کے مفاد میں نہیں۔ نوازشریف نے خواجہ آصف کو خط میں لکھا کہ پارلیمنٹ کی توقیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ملک میں استحکام کیلئے بل کو مثبت طریقے سے دیکھنا چاہتےہیں۔ نوازشریف نے خط میں حکومت پر وضع شدہ پارلیمانی طریقہ کار کے استعمال پر زور دیا اور کہا اہم بل منظور کرنے کے لئے پارلیمنٹ کو ربراسٹیمپ جیسا نظر نہیں آنا چاہیے۔ نوازشریف نے خواجہ آصف کو ہدایت کی کہ پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو ان ہدایات سے آگاہ کریں۔ بل پیش ہونے سے قبل پارلیمنٹری پارٹی کی میٹنگ طلب کریں۔ نوازشریف نے بل کی منظوری کیلئے پندرہ جنوری تک کا ٹائم ٹیبل بھی دیا۔