Sunday, May 12, 2024

جلد ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی ، فردوس عاشق اعوان

جلد ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی ، فردوس عاشق اعوان
April 23, 2019

اسلام اباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا جلد ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔ کمپنیوں نے جو منافع کمایا واپس لے کر بیت المال میں جمع کرایا جائیگا۔

 کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جارہا ہے جس کی تفصیل جلد معاون خصوصی برائے صحت عوام کے سامنے رکھیں گے۔

 فردوس عاشق اعوان نے بتایا ایل این جی کے نئے معاہدے اوپن ہوں گے، معاملہ ای سی سی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا رمضان المبارک میں اشیا کی قیمتیں بڑھانے اور ذخیرہ اندوزوں پر خصوصی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 وفاقی کابینہ نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کی تشکیل نو، ایپلیٹ ٹریبونل کے جوڈیشل ممبر کی تعیناتی ، سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے منصوبوں کو ٹیکس چھوٹ دینے کی اصولی منظوری دی جبکہ صدر مملکت سے رحم کی اپیل کے عمل مزید آسان بنانے کی بھی تجویز دی۔