Sunday, September 8, 2024

جلال آباد : پاکستانی قونصلیٹ پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

جلال آباد : پاکستانی قونصلیٹ پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
January 13, 2016
  جلال آباد(92نیوز)جلال آبادمیں پاکستانی قونصلیٹ پردہشت گردوں کےحملے میں سات افرادہلاک اورسات زخمی ہو گئے ہیں افغان سکیورٹی فورسزنے تمام حملہ آوروں کومارنے کادعویٰ کیاہے، دہشت گردانہ کارروائی میں پاکستانی قونصلیٹ کاعملہ محفوظ رہا جبکہ حملے  کی ذمہ داری شدت پسندتنظیم داعش نے قبول کرلی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوشش دشمن کوایک آنکھ نہ بھائی اوردشمنوں نے پاکستانی قونصلیٹ پرحملہ کر دیا۔ بدھ کے روزافغانستان کے شہرجلال آبادمیں قائم پاکستانی قونصلیٹ پرتین دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ افغان حکام کے مطابق ایک دہشت گردنے خود کودھماکاخیزموادسے اڑادیا۔ جبکہ دودہشت گردوں کے خلاف افغان سکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پاکستانی قونصلیٹ میں گھسنے  سے روکے رکھا۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی فورسزنے بھرپورکارروائی کرتے ہوئے دونوں دہشت گردوں کوہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسزکے اہلکاروں سمیت سات افرادمارے گئے اور سات زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی قونصل جنرل فرمان اللہ خان سمیت تمام عملہ محفوظ رہا غیرملکی میڈیاکے مطابق حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔