Thursday, April 25, 2024

جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر دھماکہ ، عملہ محفوظ رہا

جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر دھماکہ ، عملہ محفوظ رہا
August 25, 2019
کابل ( 92 نیوز) افغانستان کے شہر جلال آبا دمیں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر دھماکا ہوا ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دھماکے میں پاکستانی عملہ محفوظ رہا البتہ ایک پولیس اہلکار اور دو ویزا درخواست گزار زخمی ہوئے ہیں ۔ دفتر خارجہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دھماکہ  دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے کیا گیا،  پاکستانی عملہ کے ہر ممکن تحفظ کیلئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔