Sunday, May 19, 2024

جعلی ڈگری والے پائلٹس اور کیبن کریو کے لائسنس معطلی کے احکامات جاری

جعلی ڈگری والے پائلٹس اور کیبن کریو کے لائسنس معطلی کے احکامات جاری
December 29, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی ڈگریوں کے حامل تمام پائلٹس کے لائسنس فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تاحال ڈگریاں جمع نہ کرانے والے پائلٹس اور کیبن کریو کے لائسنس بھی معطل رہیں گے۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ڈی جی سی اے اے نے جعلی سرٹیفیکیٹس کے حامل تمام کیبن کریو کے لائسنس معطل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں ۔ جن پائلیٹس نے اب تک اپنی ڈگریاں سی اے اے میں جمع نہیں کروائیں ان کے لائسنس بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔ ڈی جی سی اے اے حسن بیگ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے تمام کنٹریکٹرز کی غیر تسلی بخش کارکردگی کی بنا پر ناقص کام کی درستگی کے دورانیہ میں چھ ماہ کا اضافہ بھی کر دیا ہے۔